چکن اسٹکس کی آسان ترکیب گھر پر آزمائیں
بچے شوق سے وہی کھانا کھاتے ہیں جو انہیں دکھنے میں پسند آتا ہے اور چکن اسٹکس ایسی ہی ایک ڈش ہے۔
چکن کا گوشت ہر گھر میں پکایا جاتا ہے، کسی کو چکن کی بریانی پسند ہے، تو کوئی چکن قورمہ شوق سے کھاتا ہے۔
بہت سے افراد تو چکن نہاری بھی بیف کی نہاری سے زیادہ پسند کرتے ہیں۔
تاہم اب لوگ ہمیشہ سے باورچی خانوں میں بننے والی ان ڈشز سے کافی بیزار ہوتے جارہے ہیں اور نئی نسل کو اپنے کھانوں میں کچھ منفرد ڈشز چاہیے۔
خاص طور پر بچے شوق سے وہی کھانا کھاتے ہیں جو انہیں دکھنے میں پسند آرہا ہو۔
ایسی ہی ایک ڈش چکن اسٹکس ہیں، جنہیں بچوں کے اسکول لنچ میں آرام سے دیا جاسکتا ہے، اس کے علاوہ گھر والوں کے سامنے بھی کھانے میں یہ ڈش پیش کی جاسکتی ہے۔
اور خاص بات یہ ہے کہ بازار جیسی چکن اسٹکس گھر پر بنانا بھی نہایت آسان ہے۔
اس پکوان کی نہایت آسان ترکیب یہاں دیکھیں:
اجزاء:
چلی ساس کیلئے
پانی - ایک کپ
چینی - ¼ کپ
کٹی لال مرچ - ڈیڑھ چائے کا چمچ
نمک - ¼ چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ