Dawn News Television

شائع 22 نومبر 2018 08:28am

17 تصاویر میں دپیکا اور رنویر کی شادی کی خوبصورت کہانی

بولی وڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی رواں ماہ 14 اور 15 نومبر کو اٹلی میں ہوئی۔

ان دونوں کی شادی میں صرف قریبی دوست اور گھرانے کے افراد موجود تھے۔

بولی وڈ کی اس شاندار جوڑی کی شادی میں آئے ہوئے مہمانوں کو موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی، جس کی وجہ سے ان دونوں کی شادی کی کوئی تصاویر لیک نہیں ہوئیں تھی۔

دپیکا اور رنویر نے اپنے فینز سے وعدہ کیا تھا کہ یہ دونوں خود اپنی شادی کی تصاویر شیئر کریں گے۔

تاہم مداحوں ان کے شادی میں اپنائے انداز کو دیکھنے کے لیے سوشل میڈیا پر بےصبری سے انتظار کرتے رہے۔

تاہم دونوں اداکاروں نے خود ہی اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شادی کی تمام تقریبات کی چند یادگار تصاویر شیئر کیں۔

یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی کونکنی اور سندھی روایات کے تحت ہوئی، جبکہ اٹلی میں ان دونوں کی مہندی کی تقریب بھی منعقد ہوئی تھی۔

دپیکا اور رنویر کی مہندی

دپیکا نے اپنی مہندی میں خوب رقص کیا

رنویر سنگھ بھی موسیقی کی دھن پر جھومتے نظر آئے

دپیکا اور رنویر کی اپنی بہنوں اور والداؤں کے ساتھ یادگار تصویر

دونوں نے اپنی مہندی میں ڈیزائنر سبیاسچی کے ڈیزائنر کردہ ملبوسات زیب تن کیے

دپیکا نے روایتی دلہنوں کی طرح اپنے ہاتھوں میں مہندی لگ وائی

رنویر سنگھ نے ہمیشہ کی طرح نہایت منفرد لباس پہنا

کونکنی روایت سے کی گئی شادی

دونوں کی شادی سب سے پہلے کونکنی روایت کے تحت ہوئی

شادی کی اس تقریب کو نہایت روایتی انداز میں منعقد کیا گیا

دپیکا کے دلہن بنے انداز کو ان کی فلم پدماوت کے انداز سے بھی مشابہہ کیا جارہا ہے

اس تقریب میں رنویر سفید جوڑے جبکہ دپیکا بنارسی ساڑھی میں نظر آئیں

یہ جوڑے بھی ڈیزائنر سبیاسچی نے تیار کیے

شادی میں بہت سی رسمیں بھی ہوئیں

سندھی روایت سے کی گئی شادی

دوسری روایت کے تحت ہونے والی شادی میں دپیکا نے سرخ رنگ کا لہنگا زیب تن کیا

یہ شادی سندھی روایت کے تحت ہوئی

رنویر نے دپیکا کو نہایت مہنگی انگوٹھی بھی پہنائی

دونوں کی شادی کی تصاویر ان کے قریبی دوست فوٹوگرافر نے لیں

شادی میں رنویر نے بھی سرخ رنگ کا لباس پہنا

Read Comments