Dawn News Television

اپ ڈیٹ 14 دسمبر 2018 05:48pm

چلنا سیکھنے والے بچوں کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے ضروری ٹپس

اگر آپ کے بچے نے حال ہی میں چلنا شروع کیا ہے تو آپ کو اندازہ ہوگیا ہوگا کہ آپ کے گھر میں بظاہر محفوظ نظر آنے والی ایسی بیسیوں اشیا موجود ہیں جو آپ کے بچے کو جسمانی نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ چنانچہ ایسی صورتحال پیدا ہونے سے بچانے کے لیے آپ کو مندرجہ ذیل اقدامات کرنے چاہیئں۔

  • گھر کے اندر موجود تالابوں/ٹنکیوں کے گرد جالی یا دیوار بنوا دیں۔

  • کھڑکیاں، بالخصوص بلندی پر واقع کھڑکیوں کے آگے جالیاں لگوا دیں۔

  • کوئی بھی فرنیچر یا آلات جو نیچے گر سکتے ہوں، انہیں حفاظتی پٹیوں کے ساتھ بندھوا دیں یا دیوار میں بریکٹس کے ذریعے مضبوطی سے فکس کروا دیں۔

  • فرنیچر کے سخت اور نوکیلے حصوں کو گدے سے ڈھک دیں۔

  • غیر محفوظ جگہوں مثلاً سیڑھیوں، ریڈی ایٹر یا فلور ہیٹر سے دُور رکھیں۔ اس کے لیے آپ حفاظتی دروازے استعمال کرسکتے ہیں۔

Read Comments