جب ملائیکا اروڑا بوائے فرینڈ کے ساتھ سابق شوہر کے سامنے آئیں
بولی وڈ اداکارہ و ڈانسر 45 سالہ ملائیکا اروڑا اور اداکار ارباز خان کے درمیان یوں تو طلاق ہوئے بھی ایک سال سے زیادہ کا وقت گزر چکا ہے اور دونوں نے اب نئی ساتھی بھی ڈھونڈ لیے۔
تاہم دونوں کی ملاقاتوں اور تقریبات میں ملنے کی خبریں بھارتی میڈیا میں شائع ہوتی رہتی ہیں۔
جہاں طلاق کے کئی ماہ بعد بھی دونوں اپنے بیٹے کے ساتھ خوش دکھائی دیتے تھے، وہیں ان کے حوالے سے یہ چہ مگوئیاں بھی ہوتی رہتی ہیں کہ دونوں الگ ہوجانے کے باوجود بہترین دوست ہیں۔
اب جب کہ دونوں کی طلاق کو بھی کافی عرصہ گزر چکا ہے اور دونوں نے خود سے کم عمر افراد سے تعلقات بھی استوار کرلیے ہیں، تب حال ہی میں دونوں کا سامنا ایک تقریب میں ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ملائیکا اور ارجن کپور میں نزدیکیاں؟
ٹائمز ناؤ کے مطابق ملائیکا اروڑا اور ارباز خان نے گزشتہ دن دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جانب سے ممبئی میں دی گئی شادی کی دعوت میں ایک دوسرے کے سامنے ہوئے۔