شادی ہوتے ہی نک جونس والد بننے کے خواہاں
بولی وڈ پگی چوپس پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے رواں ماہ دسمبر کے آغاز میں بھارتی ریاست راجستھان کے شہر جودھپور میں شادی کی تھی۔
ان دونوں نے عیسائی اور ہندو رسومات کے تحت شادی کی تھی اور بعد ازاں انہوں نے دہلی میں ایک دعوت کی تقریب کا اہتمام بھی کیا تھا، جس میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی بھی شریک ہوئے تھے۔
شادی کے بعد اب نک جونس اپنے وطن امریکا روانہ ہوگئے ہیں، جہاں انہوں نے خبر رساں ادارے ’اسپاٹی فائے‘ کو انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے اپنی شادی اور مستقبل کے منصوبوں سمیت اپنی پیشہ ورانہ زندگی پر کھل کر بات کی۔
نک جونس کا کا کہنا تھا کہ شادی کے ہوجانے کے بعد اب وہ جلد سے جلد والد بننا چاہتے ہیں اور ہمیشہ سے ہی یہ ان کا خواب رہا ہے کہ وہ پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنے خاندان کو بڑھائیں۔
یہ بھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا اور نک نے شادی کرلی
امریکی گلوکار نے کہا کہ یہ ان کا پہلا اور سچا خواب ہے کہ وہ اب والد بنیں۔