☰
بولی وڈ اداکاراؤں کو پرکشش بنانے میں‘کراچی والا‘ کا ہاتھ
شوبز انڈسٹری میں جہاں اداکاراؤں کو اپنے کردار کی مناسبت سے کبھی خود کو ڈراؤنا بنانا پڑتا ہے تو وہیں انہیں اپنا وزن بھی بڑھانا پڑتا ہے۔
اسی طرح اداکاراؤں کو کافی سال تک انڈسٹری میں بطور ہیروئن یا سپر اسٹار اداکارہ کے طور پر رہنے کے لیے اپنی فٹنس پر بھی بہت زیادہ محنت کرنی پڑتی ہے۔
حالیہ برسوں میں بولی وڈ میں فٹنس کا رجحان بڑھ گیا اور کئی اداکارائیں جم جاتی نظر آتی ہیں، وہیں کئی اداکاراؤں نے خصوصی ٹرینرز کی خدمات بھی حاصل کر رکھی ہیں۔
اداکارہ کرینہ کپور کو بچے کی پیدائش کے وقت وزن بڑھ جانے پر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا، تاہم انہوں نے بیٹے کو جنم دینے کے بعد ہی ایک معروف خاتون ٹرینر کی خدمات حاصل کرکے چند ہی مہینوں میں خود کو پہلے سے بھی زیادہ فٹ کر کے دکھایا تھا۔