Dawn News Television

شائع 11 جنوری 2019 12:28am

عظیم فٹبالرز فیگو اور کاکا کے کراچی میں یادگار لمحات

پاکستان میں ورلڈ سوکر اسٹارز2019 کے لیے عظیم فٹبالرز برازیل کے ریکارڈو کاکا اور پرتگال کے اسٹار لوئس فیگو پاکستان پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کاکا اور فیگو جمعرات کو پاکستان پہنچےتو کراچی ایئرپورٹ پر ان کا پرتبپاک استقبال کیا گیا جس کے بعد نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

کاکا اور فیگو کی ٹیمیں ورلڈ سوکر اسٹارز 2019 کے سلسلے میں 26 سے 29 اپریل تک کراچی اور لاہور میں مدمقابل ہوں گی اور اس ایونٹ کی تشہیر اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے دونوں اسٹارز پاکستان آئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے شاندار استقبال پر پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے دوران کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو آٹو گراف دیے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

Read Comments