پاکستان میں ورلڈ سوکر اسٹارز2019 کے لیے عظیم فٹبالرز برازیل کے ریکارڈو کاکا اور پرتگال کے اسٹار لوئس فیگو پاکستان پہنچے جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔

کاکا اور فیگو جمعرات کو پاکستان پہنچےتو کراچی ایئرپورٹ پر ان کا پرتبپاک استقبال کیا گیا جس کے بعد نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب سے خطاب کیا۔

کاکا اور فیگو کی ٹیمیں ورلڈ سوکر اسٹارز 2019 کے سلسلے میں 26 سے 29 اپریل تک کراچی اور لاہور میں مدمقابل ہوں گی اور اس ایونٹ کی تشہیر اور پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے دونوں اسٹارز پاکستان آئے۔

دونوں کھلاڑیوں نے شاندار استقبال پر پاکستان کے عوام کا شکریہ ادا کیا اور تقریب کے دوران کرکٹ کھیلنے کے ساتھ ساتھ بچوں کو آٹو گراف دیے اور ان کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں۔

پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین نے کاکا اور فیگو کو قومی ٹیم کی جرسی پیش کی— فوٹو: اے ایف پی
پاکستان فٹبال ٹیم کے کپتان صدام حسین نے کاکا اور فیگو کو قومی ٹیم کی جرسی پیش کی— فوٹو: اے ایف پی
فیگو اور کاکا نے شاندار استقبال پر پاکستان کے عوام پر شکریہ ادا کیا— فوٹو: اے ایف پی
فیگو اور کاکا نے شاندار استقبال پر پاکستان کے عوام پر شکریہ ادا کیا— فوٹو: اے ایف پی
کاکا تقریب کے دوران بچوں کو آٹو گراف فدے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
کاکا تقریب کے دوران بچوں کو آٹو گراف فدے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
فیگو نے نوجوان کھلاڑیوں کو محنت کرنے اور ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیا— فوٹو: اے ایف پی
فیگو نے نوجوان کھلاڑیوں کو محنت کرنے اور ہمت نہ ہارنے کا مشورہ دیا— فوٹو: اے ایف پی
بچوں نے کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران دونوں فٹبال اسٹارز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں— فوٹو: اے ایف پی
بچوں نے کراچی میں منعقدہ تقریب کے دوران دونوں فٹبال اسٹارز کے ساتھ سیلفیاں بھی بنوائیں— فوٹو: اے ایف پی
کاکا اور فیگو اپریل میں منعقد ہونے والے ایونٹ کی تشہیر کے لیے پاکستان آئے— فوٹو: اے ایف پی
کاکا اور فیگو اپریل میں منعقد ہونے والے ایونٹ کی تشہیر کے لیے پاکستان آئے— فوٹو: اے ایف پی
کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران فیگو اور کاکا نے کرکٹ کے جوہر بھی دکھائے— فوٹو: اے ایف پی
کراچی کے نجی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے دوران فیگو اور کاکا نے کرکٹ کے جوہر بھی دکھائے— فوٹو: اے ایف پی
پرتگاک کے لوئس فیگو بچوں کو فٹبال ہر آٹو گراف دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی
پرتگاک کے لوئس فیگو بچوں کو فٹبال ہر آٹو گراف دے رہے ہیں— فوٹو: اے ایف پی

ای میل

ویڈیوز

پاکستان، سعودی عرب اور سری لنکا کے کمانڈوز کا فری فال کا مظاہرہ
یوم پاکستان پر 300 میٹر لمبا قومی پرچم تیار
پاک فضائیہ کے جے ایف 17 تھنڈر کا شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ
جب صدر عارف علوی بگھی میں سوار ہوکر یومِ پاکستان پریڈ میں آئے

تصاویر

نیوزی لینڈ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ مسلمانوں سے اظہار یکجہتی
پاکستان سمیت دنیا بھر میں رنگوں کا تہوار ’ہولی‘
ہندو برادری کا رنگوں بھرا تہوار ہولی
موزمبیق میں طوفان سے تباہی، ہزار سے زائد ہلاکتوں کا خدشہ

تبصرے (1) بند ہیں

ali Jan 11, 2019 07:49pm

waoo wonderful to superstars in Pakistan,,