☰
کراچی سے لاہور کا فاصلہ آدھے گھنٹے میں طے کرنے والا طیارہ
ایک عام جہاز سے لندن سے نیویارک کا سفر لگ بھگ 7 گھنٹے میں طے ہوتا ہے جو کہ زبردست پیشرفت ہے کیونکہ بحری جہازوں سے اس سفر کو طے کرنے میں کئی ہفتے بلکہ مہینے بھی لگ سکتے ہیں۔
مگر تصور کریں ایسے طیارے کا جو لگ بھگ ساڑھے تین ہزار میل کا یہ سفر محض ساڑھے تین گھنٹے میں طے کرلے؟
مزید پڑھیں : گیارہ منٹ میں لندن سے نیو یارک پہنچنے والا طیارہ
جی ہاں ایسے سپر سانک طیارے جلد فضاﺅں میں پرواز بھرتے نظر آئیں گے ، جو اتنا طویل سفر بہت جلد طے کرنے کی صلاحیت رکھتا ہوگا یعنی کراچی سے لندن کا طویل سفر 3 گھنٹوںجبکہ نیویارک کا سفر ساڑھے 5 گھنٹوں میں ممکن ہوسکے گا۔