Dawn News Television

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2019 07:07pm

دھند تو چھٹ گئی مگر ٹھنڈ بڑھ گئی

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور بارش کے باعث خشک سردی ختم اور ٹھنڈ بڑھ گئی جبکہ بارش سے میدانی علاقوں سے دھند چھٹنا شروع ہوگئی۔

بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیکڑوں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہورہی ہے۔

قومی شاہراہوں پر اکثر مقامات پر بارش اور بونداباندی سے پھسلن ہوگئی جس سے ڈرائیوروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم موٹروے پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے وائپر استعمال کرنے اور رفتار کم رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

بعض جگہوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، سیاح موسم کا لطف اٹھانے کے لیے پہنچنے لگے۔

Read Comments