دھند تو چھٹ گئی مگر ٹھنڈ بڑھ گئی

اپ ڈیٹ 12 جنوری 2019

کراچی اور لاہور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور بارش کے باعث خشک سردی ختم اور ٹھنڈ بڑھ گئی جبکہ بارش سے میدانی علاقوں سے دھند چھٹنا شروع ہوگئی۔

بالائی علاقوں میں رابطہ سڑکیں بند ہونے سے سیکڑوں لوگ گھروں میں محصور ہوگئے جبکہ ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن اور کشمیر میں بارش اور پہاڑوں پر برفباری ہورہی ہے۔

قومی شاہراہوں پر اکثر مقامات پر بارش اور بونداباندی سے پھسلن ہوگئی جس سے ڈرائیوروں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم موٹروے پولیس کی جانب سے گاڑیوں کے وائپر استعمال کرنے اور رفتار کم رکھنے کی ہدایت کی گئی۔

بعض جگہوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، سیاح موسم کا لطف اٹھانے کے لیے پہنچنے لگے۔

مری میں بھی ہلکی برف باری سے سردی کی شدت بڑھ گئی — فوٹو: اے ایف پی

بعض جگہوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا — فوٹو: اے پی

سرد موسم میں مچھلی کھانے کا اپنا ہی مزہ ہے  — فوٹو: اے پی

پہاڑوں نے سفید چا در اوڑھ لی ہے جس کی وجہ سے مری کی خوبصورتی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے — فوٹو: اے ایف پی

بعض جگہوں پر درجہ حرارت نقطہ انجماد سے بھی نیچے گر گیا، سیاح موسم کا لطف اٹھانے کیلئے پہنچنے لگے — فوٹو: اے ایف پی

گلگت شہر میں دکاندار برف باری کے بعد ٹھنڈے موسم کا لطف اٹھا رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد میں نوجوان ٹھنڈے موسم میں آگ کے گرد بیٹھے ہیں — فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد کے نواحی علاقے میں بچے بارش میں کھیل رہے ہیں — فوٹو: اے پی پی

راولپنڈی میں شہری بارش سے بچنے کے لیے چھتریوں کا سہارا لیے ہوئے ہیں — فوٹو: اے پی پی