Dawn News Television

شائع 15 جنوری 2019 04:32pm

بچے کی پیدائش پر والد کو 10 دن کی چھٹی دینے کا قانون نافذ

وفاقی حکومت نے بچے کی پیدائش پر والد کو 10 روز کی چھٹی دیے جانے کے قانون منظوری دے دی۔

وزارت برائے انسانی حقوق کی سیکریٹری ربیعہ جاویری آغا کے مطابق نیشنل کمیشن آن اسٹیٹس آف ویمن کے قوانین میں والد کو چھٹی دی جانے کی شق شامل کی گئی ہے۔

اس نئی شق کے مطابق ’ ریگولز سروس پر مامور مرد ملازمین کو بچے کی پیدائش پر 10 روز کی چھٹی کی اجازت ہوگی اور والد کو چھٹی کے موقع پر مکمل تنخواہ اور الاؤنسز دیے جائیں گے۔

مزید پڑھیں : بچوں کی پیدائش کیلئے غیر ضروری آپریشن کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافہ

مذکورہ قانون کا اطلاق تمام سرکاری اور نجی اداروں کے ملازمین پر کیا جائے گا۔

وزارت برائے انسانی حقوق کے مطابق حکومت نے خواتین ملازمین چھٹیوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی انہیں بچے کی پیدائش کے موقع پر 90 روز کی چھٹی ہی دی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان میں بچوں کی پیدائش پر والد کو چھٹی دینے سے متعلق کسی قسم کی قانون سازی نہیں کی گئی تھی، موجودہ حکومت کے نئے قانون کے تحت والد بننے پر مرد حضرات کو لازمی 10 روز کی چھٹی ملے گی۔

Read Comments