Dawn News Television

شائع 15 جنوری 2019 05:00pm

کیا سلمان خان ویرات کوہلی کے مدمقابل آگئے؟

بولی وڈ دبنگ سپراسٹار سلمان خان صرف ایک بہترین اداکار ہی نہیں بلکہ شاندار بلے باز بھی ہیں اور اس کا ثبوت سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو ہے۔

سلمان خان اس وقت اپنی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس میں وہ کترینہ کیف اور دیشا پٹانی کے ساتھ کام کرتے نظر آئیں گے۔

تاہم فلم کی شوٹنگ کے دوران ملے فارغ وقت کو بھی وہ کسی نہ مصروفیات میں گزارتے ہیں، جن میں سے ایک کرکٹ ہے۔

مزید پڑھیں: فلم ’بھارت‘ میں سلمان کے 5 الگ انداز

کرکٹ کھیلنا ہر نوجوان کو پسند ہے اور بولی وڈ دبنگ اداکار 53 سالہ سلمان بھی کسی سے کم نہیں۔

اداکار نے سوشل میڈیا پر اپنی کرکٹ کھیلتے ایک ویڈیو شیئر کی، جس کے ساتھ انہوں نے ’بھارت کھیلے گا‘ کا کیپشن دیا۔

اس ویڈیو میں سلمان خان شاندار بلے بازی کرتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر اداکار کے مداحوں نے ان کی شاندار بلے بازی کو بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی سے بھی زیادہ بہترین قرار دے دیا۔

ویڈیو سے ایسا بھی محسوس ہورہا ہے کہ سلمان خان اپنی فلم ’بھارت‘ میں کرکٹ کو بھی پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ سلمان خان اس فلم میں 5 الگ لکس میں نظر آئیں گے۔

جبکہ اس فلم کی کہانی 50 سالوں کے دور پر مبنی ہوگی جہاں اداکار کو 18 سے 70 سال کی عمر تک کا دکھایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’بھارت‘ کو چھوڑ کر پریانکا کی نئی ہولی وڈ فلم

سلمان خان نے کپل شرما کے شو پر یہ بھی انکشاف کیا تھا کہ اس فلم میں بھی 74 سال کی عمر تک ان کی شادی نہیں ہوگی۔

رپورٹس کے مطابق سلمان خان فلم میں سرکس آرٹس کے روپ میں نظر آئیں گے۔

خیال رہے کہ سلمان خان کے ساتھ اس فلم میں پہلے پریانکا چوپڑا کام کرنے جارہی تھیں، تاہم انہوں نے اپنی شادی کی مصروفیات کی وجہ سے فلم میں کام سے انکار کیا۔

جس کے بعد کترینہ کیف کو فلم میں سائن کیا گیا۔

علی عباس ظفر کی ہدایات میں بننے والی فلم ’بھارت‘ رواں سال عید کے موقع پر ریلیز ہوگی۔

Read Comments