Dawn News Television

اپ ڈیٹ 06 فروری 2019 04:27pm

برفانی موسم میں گرم پانی سے نہاتی بھینس

شدید سردی کے موسم میں جہاں لوگوں کے لیے نہانا خاصا مشکل کام ہے، وہیں ترکی کے شہر بتلیس کے ایک گاؤں کے لوگوں کیلئے اپنی کمائی کی خاطر پالی گئی بھینسوں کو نہلانا ضروری ہے۔

بتلیس کے ایک گاؤں بداکلی میں کئی خاندان بھینس پالتے ہیں، کیوں کہ ان سے ملنے والا مکھن، پنیر اور دودھ ہی ان کی کمائی کا ذریعہ ہے۔

جہاں شدید سردی میں پانی برف کی مانند ہوتا ہے، وہیں اس گاؤں کی نہر کا پانی قدرتی طور پر گرم ہوتا ہے۔

ہر سال سردیوں میں تقریباً 60 خاندان برف سے ڈھکی سڑکوں پر سفر طے کرکے اپنی بھینسوں کو اس نہر تک لاتے ہیں، جہاں پانی میں یہ نہا سکیں۔

گاؤں کے رہنے والوں کا ماننا ہے کہ نہر کا یہ گرم پانی ان بھینسوں کے زخم بھر دیتا ہے، جس سے یہ زیادہ دودھ دے سکتی ہیں۔

اس گاؤں میں رہنے والا ایک خاندان بھی ہر سال سردیوں میں اپنی بھینسوں کو لے کر اس نہر تک آتا ہے۔

یہ خاندان بھینسوں کے ساتھ ساتھ اپنے گھوڑوں کو بھی اس نہر کنارے لاتا ہے۔

Read Comments