Dawn News Television

اپ ڈیٹ 05 فروری 2019 04:29pm

کشمیریوں سے یکجہتی کا دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے آج یوم یکجہتی کشمیر منایا جارہا ہے۔

اس دن کو منانے کا مقصد کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا اور یہ باور کرانا ہے کہ کشمیر پاکستانی کی شہ رگ ہے۔

مقبوضہ کشمیر کے عوام کئی لاکھ بھارتی فوجیوں سے لڑ رہے ہیں تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر اپنے حقِ خود ارادیت کو حاصل کرسکیں۔

یوم یکجہتی کشمیر کے سلسلے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں تقاریب منعقد کی جارہی ہیں جبکہ جلسے، جلوس اور ریلیاں بھی نکالی جارہی ہیں۔

Read Comments