☰
'وہ شخص میرے لائق نہیں تھا اور ہمیشہ شکایت کرتا تھا'
بولی وڈ گلوکارہ نیہا ککڑ کچھ عرصے پہلے اداکار ہمانشو کوہلی سے بریک اپ کی وجہ سے شہ سرخیوں کی زد میں رہیں اور اب ایک انٹرویو میں پہلی بار انہوں نے اس بارے میں خاموشی توڑ دی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق نیہا ککڑ نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ ایک 'برے تعلق' کو پیچھے چھوڑ کر آگے بڑھ گئیں اور شکرگزار ہیں کہ وہ اب اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزار سکتی ہیں۔