Dawn News Television

شائع 12 فروری 2019 03:30pm

جیکب آباد: 10 سالہ بچی کا قتل، ملزمان کو عمر قید کی سزا

جیکب آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے 10 سالہ بچی کے قتل ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر عمر قید اور 2،2 لاکھ جرمانے کی سزا سنادی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج منور علی لودھی نے قتل کے 3 مجرمان غلام نبی سہندڑو، منٹھار سہندڑو اور احمد سہندڑو کو عمر قید اور 2،2 لاکھ جرمانے کی سزا کا حکم سنایا

مزید پڑھیں: کاروکاری کے الزام میں 12 سالہ بچی قتل، والد گرفتار

مجرمان نے 2016 میں تحصیل ٹھل کے تھانہ سی سیکشن کی حدود میں قائم گاؤں حمل سہندڑو میں 10 سالہ بچی صبیحہ ولد عبد السلام کو اغوا کیا تھا۔

پولیس کے مطابق مذکورہ بچی کو اغوا کرنے کے بعد اس کے کانوں سے سونے کی بالیاں اتار کر اس کا قتل کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی: بچی کے اغوا میں ملوث ماں کو جیل بھیجنے کا حکم

پولیس نے بچی کے والد عبدالسلام کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا تھا۔

دوران تفتیش پولیس نے چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے مجرمان کو گرفتار کیا تھا جن کی نشاندہی پر بچی کی لاش برآمد کیا گیا تھا۔

Read Comments