☰
عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ کے بوسے پر اعتراض
بولی وڈ کی آنے والی رومانٹک میوزیکل فلم ’گلی بوائے‘ یوں تو جلد ہی ریلیز ہونے والی ہے، تاہم اس فلم کے ٹریلر اور ’اپنا ٹائم آئے گا‘ نے پہلے ہی دھوم مچادی ہے۔
’گلی بوائے‘ میں پہلی بار عالیہ بھٹ اور رنویر سنگھ ایک ساتھ کام کرتے دکھائی دیں گے۔
اس فلم میں دونوں نے گلیوں میں پرفارمنس کرنے والے ریپرز کا کردار ادا کیا ہے اور دونوں کے درمیان شدید محبت کو بھی دکھایا گیا ہے۔
فلم کے ٹریلر میں ہی دونوں کے درمیان محبت اور ان کے درمیان بوسے کے مناظر کو دکھایا گیا تھا، جس پر اب بھارتی فلم سینسر بورڈ نے اعتراض اٹھاتے ہوئے انہیں فلم سے نکالنے کا حکم دیا ہے۔
انڈیا ٹوڈے کے مطابق سینسر بورڈ آف فلم سرٹیفکیشن (سی بی ایف سی) نے فلم کی ٹیم کو اسے ریلیز کرنے سے کچھ دن قبل ہی فلم سے قابل اعتراض مناظر نکالنے کا حکم دیا ہے۔