Dawn News Television

اپ ڈیٹ 13 فروری 2019 11:58pm

ویلنٹائنز ڈے سے ایک روز قبل دل ٹوٹنے کی کہانی بیان کرتا نیا گانا

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے ویلنٹائنز ڈے سے صرف ایک روز قبل اپنا نیا گانا ریلیز کردیا، تاہم اس میں رومانوی کہانی کے بجائے دل ٹوٹنے کی کہانی بیان کی گئی۔

محبت اور دل ٹوٹنے کی کہانی بیان کرتے اس گانے ’باریشیں‘ کی ویڈیو میں عاطف اسلم کے ساتھ بھارتی اداکارہ نسرت بروچا جلوہ گر ہوئیں۔

اس گانے کی کمپوزیشن بھارتی موسیقار آرکو نے کی ہے، ویڈیو میں دو نوجوانوں کی رومانوی کہانی اور پھر ان کے جدا ہونے کی داستان کو پیش کیا گیا۔

مزید پڑھیں: عاطف اسلم کے ’12 بجے‘

خیال رہے کہ چند روز قبل عاطف اسلم کا گانا ’12 بجے‘ بھی سامنے آیا تھا، جس کے میوزک نے کافی متاثر کیا تھا، تاہم یہ نیا گانا اتنا متاثر کرنے میں ناکام رہا۔

آپ کو دونوں گانوں میں سے زیادہ پسند کون سا گانا آیا؟ کمنٹ میں ضرور بتائیں۔

Read Comments