☰
واٹس ایپ میں صارفین کی ایک بڑی مشکل حل ہونے کے قریب
واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کو اس وقت کافی کوفت ہوتی ہے جب کوئی اچانک انہیں کسی بھی چیٹ گروپ میں شامل کردیتا ہے جس کے بعد مروت کے باعث اس سے خود کو نکالنا بھی مشکل ہوجاتا ہے۔
مگر اب واٹس ایپ نے اس مسئلے کا حل پیش کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
واٹس ایپ کی جانب سے ایسے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو صارفین کو گروپس کے حوالے سے زیادہ کنٹرول دے گا۔
اس فیچر کی آزمائش اس وقت واٹس ایپ کے آئی او ایس بیٹا ورژن میں ہورہی ہے۔