Dawn News Television

شائع 16 فروری 2019 12:26pm

نامور ہولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی ’گلی بوائے‘ کے دیوانے

بولی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’گلی بوائے‘ کی ریلیز ہوتے ہی ہر کوئی اس کی تعریفوں میں مصروف ہے اور اب ہولی وڈ کے کامیاب اداکار ول سمتھ بھی اس فلم میں رنویر سنگھ کے کام کے مداح ہوگئے ہیں۔

ول سمتھ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں رنویر سنگھ اور ان کی فلم ’گلی بوائے‘ کی تعریف کرنے کے لیے ایک ویڈیو شیئر کی۔

مزید پڑھیں: رنویر اور عالیہ کا ٹائم آگیا، ’گلی بوائے‘ کا شاندار آغاز

اس ویڈیو میں ول سمتھ نے رنویر سنگھ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہیں گلی بوائے میں ان کا کام بےحد پسند آیا، جبکہ ہپ ہاپ میوزک ان کا پسندیدہ ہے۔

اس ویڈیو کو رنویر سنگھ کے فین فالوونگ اکاؤنٹس پر بھی شیئر کیا گیا۔

یاد رہے کہ ہولی وڈ اداکار ول سمتھ گزشتہ سال اکتوبر میں بھارت آئے تھے۔

اس دوران بھی انہوں نے رنویر سنگھ کے ساتھ لی گئی تصاویر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر شیئر کی تھیں۔

جبکہ رنویر سنگھ نے بھی ول سمتھ کی اپنے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں لیجنڈ کہا تھا۔

فلم ’گلی بوائے‘ کی بات کی جائے تو یہ رواں ماہ 14 تاریخ کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی گئی۔

اس فلم میں رنویر سنگھ نے ریپر کا کردار نبھایا، جبکہ عالیہ بھٹ ان کی گرل فرینڈ بنی۔

یہ بھی پڑھیں: رنویر سنگھ ’گلی بوائے‘ کیوں بنے؟

ریلیز کے فوری بعد فلم کو تمام تجزیہ کاروں کی جانب سے مثبت ریویوز ملے۔

فلم نے اب تک باکس آفس پر 32 کروڑ بھارتی روپے کما لیے ہیں۔

Read Comments