Dawn News Television

شائع 21 فروری 2019 11:22pm

پیٹ پھولنے کے مسئلے سے نجات دلانے والی چائے

بہت زیادہ یا بہت تیزی سے کھانے کے نتیجے میں پیٹ پھول جاتا ہے یا یوں کہہ لیں اندر سے سوج جاتا ہے جس کے نتیجے میں کافی تکلیف کا سامنا ہوتا ہے۔

اب سوچیں کسی دعوت میں شریک ہوں اور اچانک پیٹ پھول کر لباس کی خوبصورتی ختم کردے تو کتنی شرمندگی ہوگی؟

پیٹ پھولنا اور گیس کا مسئلہ انتہائی عام ہے جو کسی کو بھی اپنا شکار بناسکتا ہے۔

مگر اچھی بات یہ ہے کہ کچن میں موجود ایک عام چیز اس سے نجات دلانے میں مدد دے سکتی ہے اور وہ ہے سوکھا دھنینا جو کہ ہر گھر میں ہی موجود ہوتا ہے۔

دھینا کے بیج میں ایسے اجزا جیسے فائبر، میگنیشم، وٹامن ای اور سی، کیلشیجم، فاسفورس، پوٹاشیم اور دیگر موجود ہوتے ہیں جو نظام ہاضمہ کے لیے بہت فائدہ مند ہوتے ہیں۔

درھقیقت یہ نظام ہاضمہ کے لیے جادوئی اثر رکھنے والے بیج ہیں جو غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

ہاضمے میں خرابی ہی پیٹ پھولنے کے مسئلہ کا باعث بنتی ہے۔

اگر اکثر پیٹ پھولنے اور گیس کا مسئلہ ہوتا ہے تو دھنیا کے بیجوں کی چائے اس کا بہترین توڑ ثابت ہوسکتی ہے۔

دھنیا چائے بنانے کا طریقہ

ایک کھانے کے چمچ دھنیا کے بیج لیں اور ایک کپ ابلے ہوئے پانی میں ڈال دیں۔

اسے دس منٹ کے لیے چھوڑ دیں، اس کے بعد چمچ سے ہلا کر پی لیں۔

اگر اس چائے کا ذائقہ کڑوا محسوس ہو تو آپ اس میں ایک چائے کے چمچ شہد کا اضافہ کرسکتے ہیں اور گرما گرم شکل میں ہی پی لیں جو فوری طور پر پیٹ پھولنے کے مسئلے کو دور کرنے میں مدد دے گی۔

نوٹ: یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔

Read Comments