فوٹو بشکریہ سی نیٹ ڈاٹ کام
ہینڈ آئی ڈی سے ایک اور فیچر ائیرموشن بھی بنتا ہے جس میں فون کا فرنٹ کیمرا ہاتھ کی حرکات کو ٹریک اور پڑھ کر فون ٹچ کیے بغیر استعمال کرنے میں مدد دیتا ہے۔
جیسے فرنٹ کیمرے کے سامنے انگلیوں اور انگوٹھے کو چٹکی کی طرح بناکر آپ دائیں اور بائیں جانب سوائپ کرکے مخصوص ایپس اوپن کرسکتے ہیں، میڈیا پلے یا روک سکتے ہیں جبکہ والیوم بھی ایڈجسٹ کرسکتے ہیں۔
ویسے جی 8 میں ہینڈ آئی ڈی فیچر فیس ان لاک یا فنگرپرنٹ اسکینر جیتا تیز نہیں مگر یہ خیال کافی انوکھا ہے، خاص طور پر ان حالات میں جب فون آپ سے کچھ دور ہو۔
کمپنی کا خیال ہے کہ یہ فیچر کام کرگیا تو مستقبل میں ایسے فونز تیار ہوں گے جن کی اسکرین کو چھوئے بغیر ہی کچھ دور سے صارف اپنی پسند کی ایپس استعمال کرسکے گا یا اپنے کام کرسکے گا۔
اس سے ہٹ کر یہ 6.1 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے سے لیس فون ہے جس میں اینڈرائیڈ پائی آپریٹنگ سسٹم، اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، سکس جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے 2 ٹی بی تک اضافہ کیا جاسکتا ہے اور 3500 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔
فون کے بیک پر 12 میگا پکسل (اسٹینڈرڈ) اور 16 میگا پکسل وائیڈ اینگل کیمرے موجود ہیں جو کہ 4 کے ویڈیو ریکارڈ کرسکتے ہیں۔
اسی طرح یہ فون واٹر اور ڈسٹ ریزیزٹنس (آئی پی 68)، وائرلیس چارجنگ اور کوئیک چارج 3.0 سپورٹ بھی رکھتا ہے۔
کمپنی کی جانب سے فی الحال اس کی فروخت کی تاریخ اور قیمت کا اعلان نہیں کیا گیا مگر اندازہ ہے کہ یہ گزشتہ سال کے جی 7 کی طرح 750 ڈالرز یا اس سے زائد قیمت پر دستیاب ہوگا۔