فوٹو بشکریہ سونی
کوالکوم اسنیپ ڈراگون 855 پراسیسر، 6 جی بی ریم، 128 جی بی اسٹوریج جس میں ایس ڈی کارڈ سے اضافہ ممکن ہے اور 3300 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے۔
سونی نے پہلی بار اپنے کسی فون میں 3 بیک کیمروں کا سیٹ اپ بھی ایکسپیریا 1 میں ہے جس میں سے ایک 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اینگل لینس، دوسرا 12 میگا پکسل وائیڈ اینگل لینس جبکہ تیسرا 12 میگا پکسل ٹیلی فوٹو لینس ہے۔
دوسری جانب ایکسپیریا 10 اور 10 پلس مڈرینج فیچرز سے لیس ہیں۔
ایکسپیریا 10 میں 6 انچ جبکہ ایکسپیریا 10 پلس میں 6.5 انچ ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے جس کا ایسپکٹ ریشو 21:9 ہے۔
دونوں فونز میں اسنیپ ڈراگون 639 پراسیسر، 64 جی بی اسٹوریج (ایس ڈی کارڈ سے اضافہ کیا جاسکتا ہے) موجود ہے، واحد فرق ریم کا ہے، ایکسپیریا 10 میں تھری جی بی ریم جبکہ 10 پلس میں 4 جی بی ریم دی گئی ہے۔
ایکسپیریا 10 اور 10 پلس — فوٹو بشکریہ سونی
دونوں میں ڈوئل کیمرا سیٹ بیک پر موجود ہے، ایکسپیریا 10 میں 13 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل جبکہ 10 پلس میں 12 میگا پکسل اور 8 میگا پکسل کیمروں کا امتزاج ہے۔
ایکسپیریا 10 اور 10 پلس کو 18 مارچ جبکہ ایکسپیریا 1 کو دوسری سہ ماہی کے دوران فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا تاہم ابھی ان کی قیمتوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔