جنوری میں ہونڈا نے اس حوالے سے عندیہ دیا تھا اور اب جنیوا موٹر شو کے دوران کمپنی نے ہونڈا ای پروٹوٹائپ متعارف کرائی جو کہ اس کانسیپٹ گاڑی کے پروڈکشن ورژن کے قریب ترین ہے۔
بجلی سے چلنے والی یہ گاڑی 2 سال پہلے متعارف کرائے گئے کانسیپٹ ڈیزائن سے بہت زیادہ تو نہیں ملتی جلتی مگر اس میں 2017 کے ڈیزائن کی روح کو برقرار رکھا گیا ہے، جیسے چارجنگ بورٹ بونٹ کے اندر ایک سیاہ دروازے میں دیا گیا ہے۔
کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس گاڑی کی پروڈکشن رواں سال کے آخر تک شروع ہوجائے گی اور کمپنی اس گاڑی کی بکنگ کے لیے بھی تیار ہے۔
اس پروٹوٹائپ سے معلوم ہوتا ہے کہ فروخت کے لیے پیش کیے جانے پر یہ گاڑی کس طرح کی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
یہ گاڑی مکمل چارج پر 124 میل تک سفر کرسکتی ہے جبکہ بہت تیزی سے چارج کی جاسکتی ہے اور کمپنی کے مطابق آدھے گھنٹے میں 80 فیصد چارج ہوسکتی ہے۔