Dawn News Television

شائع 14 مارچ 2019 04:47pm

سوشل میڈیا کے دور میں نیشنل ازم کو ابھارنے کی ضرورت ہے،جنرل زبیر محمود حیات

جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل زبیر محمود حیات کا کہنا ہے کہ دور بدل گیا ہے اور اب سوشل میڈیا کا دور ہے، ہمیں نیشنل ازم کو ابھارنے کی ضرورت ہے۔

کراچی میں انسٹیٹیوٹ آف بزنس ایڈمنسٹریشن (آئی بی اے) کے آڈیٹوریم منعقدہ پاکستانیت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے مارچ کے مہینے کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ 23 مارچ کو قرارداد پاکستان منظور ہوئی تھی، مارچ میں پاکستان بننے کاآغاز ہوا اس لئے یہ مہینہ نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

مزید پڑھیں: کسی بھی جارحیت میں ملکی دفاع کو یقینی بنائیں گے، سربراہ پاک فضائیہ

ان کا کہنا تھا کہ ’پاکستان کی بات شروع ہی قائد اعظم محمد علی جناح سے ہوتی ہے، پاکستان کا بننا ایک جدوجہد کا نتیجہ ہے اور آج اس کا جھنڈا نوجوان نسل کے ہاتھ میں ہے‘۔

انہوں نے کہا کہ نظریہ پاکستان سب سے مضبوط نظریہ ہے، پاکستان وجود میں آنے کے بعد دنیا میں نئی سوچ نے جنم لیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ترقی یافتہ قوموں نے بھی غلطیاں کیں ہیں جنگ لڑنے کے باوجود امریکہ افغانستان میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کرسکا‘۔

Read Comments