Dawn News Television

شائع 16 مارچ 2019 01:03am

پشاور زلمی ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل فائنل میں

پشاور زلمی نے پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے ٹائٹل کے حصول کے لیے ایک اہم میچ میں دفاعی چمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کو شکست دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف فائنل میں مقابلے کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

نیشنل اسٹیدیم کراچی میں پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دفاعی چمپیئن کے خلاف چھکوں اور چوکوں کی بارش کرتے ہوئے 214 رنز کا ایک بڑا مجموعہ ترتیب دیا جس میں کامران اکمل اور امام الحق کی نصف سنچریاں، ڈیرین سیمی اور کیرون پولارڈ کی برق رفتار اننگز بھی شامل تھیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ جواب میں صرف 9 وکٹوں پر 166 رنز بنا کر 48 رنز سے میچ ہار گئی اور پشاور زلمی کو فائنل کا ٹکٹ تھما دیا۔حسن علی نے سب سے زیادہ 3 وکٹیں حاصل کیں۔

Read Comments