☰
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پی ایس ایل 2019 کی اختتامی تقریب
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2019 کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) احسان مانی نے تقریب کے آغاز پر اپنے خطاب میں حکومت اور سیکیورٹی اداروں کا شکریہ ادا کیا۔
پی ایس ایل 2019 کے فائنل سے پہلے اختتامی تقریب کے باقاعدہ آغاز سے قبل نیوزی لینڈ میں شہید ہونے والے نمازیوں سے اظہارِ یکجہتی کیا گیا اور اسٹیڈیم میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی تماشائیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا اور 28 ہزار سے زائد افراد میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم پہنچے تھے۔