Dawn News Television

شائع 17 مارچ 2019 09:03pm

ہواوے کے نئے فلیگ شپ فونز کے تمام فیچرز لیک ہوگئے

ہواوے کے نئے فلیگ شپ فون پی 30 اور پی 30 پرو 26 مارچ کو متعارف کرائے جائیں گے مگر اس کے کیمروں اور دیگر تفصیلات پہلے ہی لیک ہوکر سامنے آگئیں۔

جرمن سائٹ ون فیوچر نے ہواوے نے ان دونوں فونز کے فیچرز کی تفصیلات کو لیک کیا۔

رپورٹ کے مطابق پی 30 پرو میں بیک پر 4 کیمرے دیئے جائیں گے جن میں سے ایک 40 میگاپکسل کا کیمرا ہوگا جس میں ایف 1/6 آپرچر موجود ہوگا جو زیادہ روشنی جذب کرسکے گا جبکہ ایک 20 میگا پکسل کا وائیڈ اینگل کیمرا ایف 2.2 آپرچر کے ساتھ ہوگا۔

تیسرا کیمرا پیری اسکوپ زوم سسٹم سے لیس ہوگا جس کی بدولت یہ آپٹٰکل 7.8x جبکہ سافٹ وئیر میں 10 ایکس زومنگ کرسے گا، اس کیمرے کا ریزولوشن 8 میگا پکسل ہوگا۔

اسی طرح چوتھا کیمرا ٹائم آف فلائٹ سنسر ہے جو کہ تھری ڈی ڈیپتھ انفارمیشن فراہم کرے گا، اس کے مقابلے پر فرنٹ پر 32 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا۔

ان فونز میں کمپنی کی جانب سے زومنگ کو بھی پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے جس کی نمونہ تصاویر کے لیے اسے تنقید کا بھی سامنا ہوا۔

ہواوے پی 30 پرو میں 6.47 انچ ڈسپلے دیا جائے گا جو کہ گزشتہ سال کے پی 20 پرو سے بڑا ہوگا مگر اس کے ریزولوشن 2340x1080 پکسل ہوں گے جو کہ گزشتہ سال کے ماڈل سے کم ہیں۔

پی 30 میں 6.1 انچ ڈسپلے ہوگا جبکہ بیک پر تین کیمرے ہوں گے اور ہاں دونوں فونز میں ہواوے کا اپنا کیرین 980 اوکٹا کور پراسیسر دیا جائے گا۔

پی 30 میں 3650 ایم اے ایچ بیٹری جبکہ بڑے فون میں 4200 ایم اے ایچ بیٹری دی جائے گی۔

یہ دونوں فونز 26 مارچ کو پیرس میں ایک ایونٹ کے دوران متعارف کرائے جائیں گے۔

Read Comments