Dawn News Television

اپ ڈیٹ 26 مارچ 2019 08:36am

خصوصی افراد کے میراتھون میں 50 ہزار سے زائد شہریوں کی ریکارڈ شرکت

ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے قلعہ کہنہ اسٹیڈیم روڈ پر میراتھون ریس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ریس کے فاتحین میں اسپورٹس سائیکلز سمیت مختلف انعامات بھی تقسیم کیے۔

وہیل چیئر میراتھون ریس کا انعقاد خصوصی مردوخواتین کے لیے کیا گیا تھا۔

انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ عوام کو مثبت سرگرمیوں کا موقع فراہم کیا گیا، جس میں 50 ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت کی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

Read Comments