ملتان میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی افراد کیلئے قلعہ کہنہ اسٹیڈیم روڈ پر میراتھون ریس کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر خصوصی افراد کی حوصلہ افزائی کے لیے ضلعی انتظامیہ نے ریس کے فاتحین میں اسپورٹس سائیکلز سمیت مختلف انعامات بھی تقسیم کیے۔

وہیل چیئر میراتھون ریس کا انعقاد خصوصی مردوخواتین کے لیے کیا گیا تھا۔

انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب میں ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک کا کہنا تھا کہ عوام کو مثبت سرگرمیوں کا موقع فراہم کیا گیا، جس میں 50 ہزار سے زائد شہریوں نے شرکت کی جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔

تبصرے (0) بند ہیں