☰
اپنی تنخواہ بے گھر بچوں پر خرچ کرنے والا شخص دنیا کا بہترین استاد قرار
مشرقی افریقی ملک کینیا کے ریاضی اور فزکس کے استاد کو دنیا کا بہترین استاد قرار دے دیا گیا۔
کینسا کے ساحلی صوبے رفت ویلے کے علاقے پوانی کے پسماندہ گاؤں میں پڑھانے والے 36 سالہ پیٹر تبیچی کو دبئی میں ہونے والے سالانہ ’گلوبل ٹیچر پرائز‘ میں بہترین استاد منتخب کیا گیا۔
یہ ایوارڈ ہر سال دبئی کی ’رکی فاؤنڈیشن‘ کی جانب سے دنیا بھر کے ان استادوں کے لیے منعقد کیا جاتا ہے جو مشکلات کے باوجود احسن طریقے سے تعلیم کو آگے بڑھاتے ہیں۔
رواں برس اس مقابلے میں دنیا بھر کے 180 ممالک کے اساتذہ نے درخواستیں جمع کرائی تھیں، جس میں سے دنیا بھر کے 50 اساتذہ کو فائنل کیا گیا تھا۔
بہترین استاد کے انتخاب کے لیے فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں صرف 10 اساتذہ کو منتخب کیا گیا تھا جس میں فلسطین کی خاتون استاد سمیت یورپ و امریکی ممالک کے اساتذہ بھی شامل تھے۔