جسٹن بیبر نے بیوی کو حاملہ بتاکر لوگوں کو بے وقوف بنادیا
کینیڈین پاپ اسٹار اور اداکار 24 سالہ جسٹن بیبر نے گزشتہ برس نومبر میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے امریکی اداکارہ و ماڈل 21 سالہ ہیلی بالڈ وین سے خفیہ شادی کرلی۔
انہوں نے یہ اعتراف شادی کرنے کے 2 ماہ بعد کیا تھا۔
دونوں کی جانب سے شادی کیے جانے سے قبل ہی ان خواہشات کا اظہار کیا گیا تھا کہ وہ کم عمر ہونے کے باوجود جلد سے جلد والد بننے کے خواہاں ہیں۔
تاہم شادی 150 دن ہی یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ دونوں ایک دوسرے سے تنگ آگئے اور جلد دونوں میں طلاق ہونے والی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جسٹن بیبر کا شادی کے 150 دن بعد ہی طلاق کا فیصلہ؟
تاہم تاحال دونوں کی شادی ختم ہونےسے مزید کوئی خبریں سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی ان میں اختلافات کی خبریں سامنے آئی ہیں۔
لیکن گذشتہ روز جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کو حاملہ بتا کر سب کو بے وقوف بنایا، جس سے اندازہ لگایا جا رہا ہے کہ دونوں کےتعلقات اچھے ہیں۔
مزید پڑھیں: گلوکار جسٹن بیبر اور ہیلی بالڈ وین کو والدین بننے کی جلدی
جسٹن بیبر نے یکم اپریل کو اپنے مداحوں کے ساتھ ’اپریل فول‘ مناتے ہوئے اپنی اہلیہ کو حاملہ بتایا اور ان کی چیک اپ کی جعلی تصاویر شیئر کرنے سمیت ان کا نقلی الٹرا ساؤنڈ بھی شیئر کیا۔