Dawn News Television

اپ ڈیٹ 15 اپريل 2019 08:20am

اسلحے کے زور پر ڈاکوؤں کی میڈیکل اسٹور میں لوٹ مار

ملتان میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ نئی واردات میں ڈاکو اسلحے کے زور پر میڈیکل اسٹور سے 2 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پیراں غائب روڈ پر واقع میڈیکل اسٹور میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دونوں مسلح ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہر میں گذشتہ 10 روز میں یہ 5ویں واردات ہے۔

پولیس کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے باوجود اب تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

Read Comments