ملتان میں ڈکیتی کی وارداتوں میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جبکہ نئی واردات میں ڈاکو اسلحے کے زور پر میڈیکل اسٹور سے 2 لاکھ روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

پیراں غائب روڈ پر واقع میڈیکل اسٹور میں ہونے والی واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں دونوں مسلح ڈاکوؤں کے چہرے بھی واضح طور پر دیکھے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ شہر میں گذشتہ 10 روز میں یہ 5ویں واردات ہے۔

پولیس کی جانب سے مقدمہ درج ہونے کے باوجود اب تک ملزمان کا کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔

ضرور پڑھیں

تبصرے (0) بند ہیں