Dawn News Television

شائع 14 اپريل 2019 07:59pm

خالصہ جنم دن، بیساکھی میلہ کی رونقیں

سکھ برادری کا مذہبی تہوار 'بیساکھی' حسن ابدال میں شروع ہوگیا، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری گورو دوارہ پنجہ صاحب جمع ہوگئے ہیں۔

بیساکھی کے موقع پر مقدس رسم کے طور پر ہر یاتری اپنا ہاتھ پنجے کے نشان پر رکھتا ہے ۔

اس میلے کو بیساکھی کے علاوہ وساکھی بھی کہا جاتا ہے اور سکھ برادری کو خالصہ بھی کہتے ہیں اور ان کا یہ تہوار ان کے شمسی سال کی شروعات میں منایا جاتا ہے۔

انڈیا سے تقریباً 2 ہزار 200 سکھ اس تہوار میں شریک ہونے کے لیے پاکستان پہنچے جبکہ امریکا، کینیڈا، ملائشیا، سے بھی سکھوں کی کثیر تعداد اس تہوار کے لیے ہر سال پاکستان پہنچتی ہے۔

Read Comments