Dawn News Television

اپ ڈیٹ 14 اپريل 2019 09:57pm

دبئی میں واٹر کینن نے غلطی سے سعودی طیارے کو نقصان پہنچادیا

دبئی میں ایک سعودی مسافر طیارے کو اس وقت نقصان پہنچا جب واٹر کینن نے غلطی سے اسے نشانہ بنادیا۔

دبئی انٹرنیشنل ائیرپورٹ میں واٹر کینن سیلوٹ دیا جارہا تھا جو کہ ایوی ایشن انڈسٹری میں خصوصی مواقعوں پر دیا جاتا ہے۔

واٹر کینن سیلوٹ سعودی عرب کے قومی دن کے اعزاز میں دیا جارہا تھا۔

جدہ سے آنے والا سعودی طیارہ جب دبئی ائیرپورٹ پر پہنچا تو وہاں موجود 2 واٹر کینن نے رن وے پر اس کی لینڈنگ کے دوران سیلوٹ سے کیرمقدم کیا۔

اس طیارے میں 119 مسافر موجود تھے جبکہ عملے کے 7 افراد تھے اور وہ سب آگاہ نہیں تھے کہ ان کے لیے واٹر کینن سیلوٹ کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

تو جب طیارہ لینڈنگ کررہا تھا تو 2 فائر انجن نے طیارے کے اوپر پانی برسانا شروع کیا، جس کے دوران ایک فائر انجن نے غلطی سے شدید دباﺅ والی پانی کی لہر طیارے پر فائر کردی۔

ایسا کرنے پر طیارے کا ایک ایمرجنسی دروازہ کھل گیا اور ایمرجنسی سلائیڈ خودکار طور پر باہر نکل کر کیبن میں جاگری۔

اس دروازے سے ملحق نشست پر موجود مسافر اس واقعے سے معمولی زخمی ہوگیا۔

یو اے ای جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق یہ واقعہ واٹر کینن کی حرکت میں غلطی کے نتیجے میں پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک مسافر معمولی زخمی ہوگیا۔

Read Comments