Dawn News Television

اپ ڈیٹ 18 اپريل 2019 07:49am

پاکستان میں پہلی مرتبہ روزگار اور کاروبار کے لیے ایپ متعارف

کراچی کے کمپیوٹر انجئنئر کنول مسرور نے نوکری کی تلاش اور کاروبار کے لیے وسائل تلاش کرنے والے افراد کی مشکلات کا حل ڈھونڈ نکالا۔

کمپیوٹر انجئنئر کنول مسرور 8 ماہ کی محنت کے بعد پاکستان میں پہلی بار ایسی ایپ تیار کی ہے جس کی مدد سے روزگار تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ کاروبار کرنے کے لیے فنانسر بھی مل سکتے ہیں۔

کنول مسرور کا کہنا ہے کہ انھوں نے حصول تعلیم کے بعد اچھی نوکری کی تلاش کے مسئلے کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ ایپ بنائی ہے جس سے نوجوان مستفید ہو رہے ہیں۔

Read Comments