☰
ایمان علی کے بعد بہن نے بھی خفیہ شادی کرلی
پاکستانی ماڈل و اداکارہ ایمان علی نے رواں سال فروری میں شادی کی تھی، جس کی تقریبات کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہوئیں اور اب ماڈل کی بہن گلوکارہ رحمہ علی نے بھی خفیہ شادی کرلی۔
رحمہ علی کی شادی گزشتہ ہفتے ہوئی جس کے بارے میں انہوں نے کسی سے کوئی بات نہیں کی تھی، اور اب ایک انٹرویو میں گلوکارہ نے خود انکشاف کیا کہ ان کے لیے بھی یہ شادی غیر متوقع ہی تھی۔