فوٹو بشکریہ شیاؤمی
اس کے علاوہ فون میں اسنیپ ڈراگون 660 پراسیسر دیا گیا ہے جس کی کلاک اسپیڈ 2.2 گیگا ہرٹز ہے۔
یہ فون 3، 4 اور 6 جی بی ریم، 64 جی بی اسٹوریج، یو ایس بی ٹائپ سی، کوئیک چارج 4.0 سپورٹ، 4000 ایم اے ایچ بیٹری اور اینڈرائیڈ پائی کا امتزاج کمپنی کے اپنے ایم آئی یو آئی 10 سے کیا گیا ہے۔
اس فون میں کورننگ گوریلا گلاس 5 پروٹیکشن فرنٹ اور بیک پر دی گئی ہے جو اسے گرنے پر زیادہ نقصان نہیں پہنچنے دیتا۔
اس میں 4000 ایم اے ایچ بیٹری موجود ہے جبکہ یہ فون سپلیشن پروف ہیں یعنی بارش کے قطروں اور پسینے کا اس پر کوئی اثر نہیں ہوگا مگر پانی میں ڈوبنے پر خراب ہوجائے گا۔
فوٹو بشکریہ شیاؤمی
جہاں تک کیمروں کی بات ہے تو اس کے بیک پر 48 میگا پکسل اور 5 میگا پکسل پر مشتمل ڈوئل کیمرا سیٹ اپ دیا گیا ہے، جبکہ سیلفی کے لیے 13 میگا پکسل کیمرا ہے۔
کمپنی کے مطابق 48 میگاپکسل کیمرا سونی سنسر ایف 1.79 آپرچر کے ساتھ ہے جو کہ آئی فون ایکس ایس میکس سے 27 فیصد زیادہ بڑا ہے اور 4 کے ویڈیو 30 فریم فی سیکنڈ ریکارڈ کرتا ہے جبکہ پرو موڈ بھی موجود ہے۔
ریڈمی نوٹ 7 نیپچون بلیو کلر میں پاکستان میں فروخت کیا جائے گا جس کے 4 جی بی ریم اور 64 جی بی والے ماڈل کی قیمت 34 ہزار 999 روپے جبکہ سکس جی بی ریم والا ورژن 43 ہزار 499 روپے میں دستیاب ہوگا۔