Dawn News Television

شائع 05 مئ 2019 08:32pm

رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ منگل کو ہوگا

کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن نے کہا ہے کہ ’رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لٰہذا پہلا روزہ 7 مئی (بروز منگل) کو ہوگا۔

مفتی منیب الرحمٰن نے بتایا کہ اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھی رویت ہلال زونل کمیٹی کا اجلاس ہوا تاہم کہیں سے بھی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 6 مئی کو ہوگا

چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نےبتایا کہ شہادتوں کی روشنی میں کمیٹی نے حتمی فیصلے کا اعلان کیا۔

خیال رہے کہ چاند دیکھنے کا اہتمام محکمہ موسمیات کراچی کی عمارت پر کیا گیا تھا۔

اس موقع پرکمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا جس کے بعد پہلا روزہ 6 مئی بروز پیر (کل) ہوگا۔

مزید پڑھیں: رمضان نشریات: شوبز شخصیات کی میزبانی پر پابندی کی قرارداد منظور

مقامی میڈیا نے بتایا تھا کہ سعودی عدالتی کونسل کو رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، لہٰذا پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں چاند کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق سعودی عرب کی پیروی کی جاتی ہے، جس کے مطابق یو اے ای میں بھی پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔

Read Comments