سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ 6 مئی کو ہوگا

04 مئ 2019
دیگر خلیجی ممالک میں بھی رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں — فائل فوٹو / اے پی پی
دیگر خلیجی ممالک میں بھی رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں — فائل فوٹو / اے پی پی

سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا لہٰذا پہلا روزہ 6 مئی بروز پیر کو ہوگا۔

عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق عدالتی کونسل کو رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، لہٰذا پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ میں کہا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں چاند کے حوالے سے حکومتی پالیسی کے مطابق سعودی عرب کی پیروی کی جاتی ہے، جس کے مطابق یو اے ای میں بھی پہلا روزہ پیر کو ہوگا۔

دیگر خلیجی ممالک میں بھی رمضان کا چاند نظر آنے کی شہادتیں نہیں ملیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اتوار کو مفتی منیب الرحمٰن کی زیر صدارت ہوگا، جس میں چاند کے نظر آنے یا نہ آنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔

تاہم اتوار کو رمضان کا چاند نظر آنے کے امکانات کم ہیں۔

تبصرے (0) بند ہیں