Dawn News Television

اپ ڈیٹ 14 مئ 2019 05:32pm

رشتے سے انکار پر سیکنڈ ائیر کی طالبہ پر رشتے دار نوجوان کا تشدد

لاہور کے علاقے فیکٹری ایریا میں رشتے سے انکار پر نوجوان نے بارہویں جماعت کی طالبہ پر تشدد کرتے ہوئے اس کے سرکے بال مونڈھ دیے۔

متاثرہ لڑکی کے مطابق ملزم نے ماں کی غیر موجودگی میں گھر میں گھس کر اس کے چھوٹے بہن بھائیوں اور اس پر تشدد کیا۔

متاثرہ لڑکی کی ماں کے مطابق ملزم لڑکی کا رشتہ دار ہے اور اس سے شادی کرنا چاہتا تھا تاہم شادی سے انکار پر ملزم نے لڑکی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج اور ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے

Read Comments