Dawn News Television

اپ ڈیٹ 13 فروری 2021 05:23pm

اس تصویر میں چھپے چیتے کو تلاش کرسکتے ہیں؟

نیچے موجود تصویر میں ایک برفانی چیتا چھپا ہوا ہے مگر کیا آپ اسے دیکھ سکتے ہیں؟

درحقیقت سو میں سے 95 فیصد افراد ایسا کرنے سے قاصر رہتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ پر ہزاروں افراد کا ذہن اس تصویر کو دیکھ کر چکرا گیا ہے۔

اس تصویر کو ایک وائلڈ لائف فوٹوگرافر نے پہلے اپنے انسٹاگرام پیج پر شیئر کیا جس میں برفانی چیتا پس منظر کی پہاڑیوں میں بالکل غائب ہوکر رہ گیا ہے۔

بعد ازاں یہ انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئی اور مختلف ویب سائٹس پر اسے شائع کیا گیا۔

ماہرین کے مطابق برفانی چیتے کی جانب سے خود کو ماحول میں چھپا لینا اس کا بہترین ہتھیار ہے جو کہ اسے شکار میں مدد دیتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اسے پہاڑوں کے بھوت کے نک نیم سے بھی جانا جاتا ہے۔

برفانی چیتے روس، وسطی ایشیا، افغانستان، پاکستان، بھارت، نیپال اور دیگر ممالک میں پائے جاتے ہیں اور ان کی نسل کو بقا کا خطرہ لاحق ہے۔

ان کی دنیا بھر میں مجموعی آبادی 10 ہزار سے بھی کم ہے جبکہ کچھ ماہرین کے مطابق یہ تعداد ممکنہ طور پر 4 سے 7 ہزار کے درمیان بھی ہوسکتی ہے۔

ان کا شکار عام طور پر چرواہے اپنے مویشیوں کو بچانے کے لیے کرتے ہیں مگر اس سے ہٹ کر بھی کھالوں کے لیے انہیں شکار کیا جاتا ہے، ان کے رہائشی علاقے اور شکار ختم ہورہے ہیں۔

تو آپ اوپر تصویر میں چھپے چیتے کو تلاش کرسکیں؟ اگر نہیں تو اس کا جواب نیچے تصویر میں دیکھ سکتے ہیں۔

Read Comments