Dawn News Television

شائع 22 مئ 2019 12:48am

بھارت: 3 سالہ بچی پلگ میں لگے موبائل چارجر کی پن منہ میں ڈالنے سے جاں بحق

بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں 2 سالہ بچی موبائل فون چارجر کی پن منہ میں ڈالنے کے بعد کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔

بھارتی خبر رساں ویب سائٹ 'ہندوستان ٹائمز' کی رپورٹ کے مطابق پولیس کا کہنا تھا کہ نئی دہلی کی رہائشی 3 سالہ شہوار اپنی والدہ رضیہ کے ساتھ انصاریاں کالونی میں نانی کے گھر افطار پارٹی میں آئی ہوئی تھی۔

جہانگیر آباد تھانے کے اسٹیشن ہاؤس آفیسر آخیلیش پردھان کا کہنا تھا کہ 'گھر میں کسی نے موبائل فون چارج کرنے کے لیے لگایا لیکن فون چارج سے ہٹانے کے بعد چارجر کو پلگ میں ہی لگا چھوڑ دیا اور پلگ کا بٹن بھی بند نہ کیا تھا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ بچی نے کھیلتے ہوئے چارجر کی پن منہ میں ڈال لی جس سے اسے کرنٹ لگا اور وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔

Read Comments