☰
حرا اور مانی عید ٹیلی فلم میں ایک ساتھ
پاکستان کی کامیاب اداکار جوڑی حرا اور مانی بہت جلد پھر سے ایک ساتھ اسکرین پر کام کرتے نظر آئیں گے۔
یہ دونوں ایک ٹیلی فلم میں کام کررہے ہیں جو عید پر ریلیز ہوگی۔
ڈان سے بات کرتے ہوئے ٹیلی فلم کی ہدایت کارہ ارم بنت شاہد نے بتایا کہ ٹیلی فلم کی کہانی نہایت دلچسپ ہے۔
انہوں نے بتایا کہ 'فلم میں حرا عینی نامی لڑکی کا کردار ادا کررہی ہے جبکہ مانی بدر کا کردار نبھا رہے ہیں، یہ دونوں ایک دوسرے کو بےحد پسند کرتے ہیں'۔