Dawn News Television

شائع 23 مئ 2019 06:19pm

آصف علی کی بیٹی کو سپرد خاک کردیا گیا

پاکستانی کرکٹر آصف علی کی بیٹی کو آج فیصل آباد میں سپرخاک کردیا گیا۔

آصف علی کی بیٹی کو کینسر کا مرض لاحق تھا اور انہیں رواں برس اپریل میں علاج کے لیے امریکا منتقل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آصف علی کی بیٹی کی بیماری اور ان کی ہمت کی کہانی

ان کی بیٹی کینسر کی آخری اسٹیج پر تھی اور انتہائی کوشش اور بہترین علاج کے باوجود بھی انہیں بچایا نہیں جا سکا۔

آصف علی خود بیٹی کا جسد خاکی لے کر فیصل آباد میں اپنے گھر پہنچے اور ان کی بیٹی نور فاطمہ کی نماز جنازہ میں لوگوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: کرکٹر آصف علی کی کینسر میں مبتلا بیٹی زندگی کی جنگ ہارگئی

نماز جنازہ کے بعد جمعرات کو سمن آباد کے بڑے قبرستان میں فاطمہ کی تدفین کر دی گئی۔

Read Comments