Dawn News Television

اپ ڈیٹ 27 مئ 2019 12:33am

صدر مملکت نے چینی نائب صدر کو نشان پاکستان عطا کردیا

چینی نائب صدر وانگ کی شن کو پاکستان کا سب سے اعلیٰ سول ایوارڈ نشان پاکستان عطا کردیا گیا۔

نشان پاکستان کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جہاں تقریب کا آغاز قومی ترانے،تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔

صدر مملکت نے بعد ازاں پاک چین تعلقات کے فروغ کے لیے چینی نائب صدر کو نشان پاکستان کا اعزاز عطا کیا۔

مزید پڑھیں: چین کے 3 شہر پاکستان کے کراچی، گوادر اور ملتان کے جڑواں شہر قرار

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ،وفاقی وزراء،مسلح افواج کے اعلیٰ افسران،اراکین قومی اسمبلی،چینی وفد کے اراکین بھی موجود تھے۔

قبل ازیں چین کے نائب صدر وانگ چی شان پاکستان کے 3 روزہ سرکاری دورے پر اسلام آباد پہنچے تھے۔

ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات خسرو بختیار نے نور خان ایئربیس پر ان کی آمد پر استقبال کیا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کے نائب صدر وانگ چی چان کا استقبال کیا — فوٹو: نوید صدیقی

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ چینی نائب صدر وانگ چی شان کے دورے کے دوران مفاہمت کی 5 یادداشتوں پر دستخط کریں گے اور چند منصوبوں کا افتتاح بھی کریں گے۔

اپنے دورے کے دوران چینی نائب صدر، صدر ڈاکٹرعارف علوی، وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقاتیں کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ چین کے لیے پاکستانی برآمدات دگنی ہوجائیں گی، مشیر تجارت

وزیرخارجہ نے کہا کہ چینی صدر لاہور میں تاریخی مقامات کا دورہ بھی کریں گے جہاں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ان کا پرتپاک استقبال کریں گے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ چینی نائب صدر کا دورہ پاکستان اور چین کے درمیان مضبوط تعلقات کا مظہر ہے اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تکمیل اور ترقی کے حوالے سے دونوں ملکوں کے عزم کا عکاس ہے۔

Read Comments