Dawn News Television

اپ ڈیٹ 01 جون 2019 04:26pm

او آئی سی کے 14ویں سربراہی اجلاس کی جھلکیاں

سعودی عرب کی میزبانی میں اسلامی تعاون تنظیم کا 14 واں اجلاس مسلمانوں کے مقدس شہر مکہ المکرمہ میں منعقد ہوا جس میں ایران اور ترکی کے سربراہان کے علاوہ تمام مسلمان ریاستوں کے سربراہان نے شرکت کی۔

57 ممالک پر مشتمل اس تنظیم کے اجلاس میں فلسطین کو مسلم امہ کا بنیادی مسئلہ قرار دینے کے ساتھ ساتھ فلسطین سے اسرائیلی قبضہ ختم کروانے کا مطالبہ بھی سامنے آیا۔

اسلامی سربراہی اجلاس میں ان ممالک کا بائیکاٹ کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا، جنہوں نے اپنے سفارتی مشن یروشلم میں کھولے کیوں کہ فلسطینی عوام مشرقی یروشلم کو اپنی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت سمجھتے ہیں۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا کہنا تھا کہ فلسطین کا مقصد او آئی سی کے امور کا بنیادی ستون ہے اور یہ اس وقت تک ہماری توجہ کا مرکز رہے گا جب تک فلسطینی عوام کو عالمی قراردادوں کے مطابق ان کے تمام جائز حقوق حاصل نہیں ہوجاتے۔

اجلاس میں وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خطاب میں اسلامی دنیا کو خاص طور پر توہینِ رسالت کے معاملے پر اقدامات کرنے پر زور دیا۔

انہوں کہا کہ مسلم دنیا کو بہترین تعلیم اور یونیورسٹیز پر مزید توجہ دینی ہوگی، یہ شعبہ جس میں مسلم دنیا پیچھے ہے، مجھے خوف ہے کہ مسلم دنیا ایک مرتبہ پھر پیچھے نہ رہ جائے۔

Read Comments