Dawn News Television

شائع 04 جون 2019 06:32pm

عید کا دن اور ’راجا کی چاندنی‘

عیدالفطر کے موقع پر اگرچہ سینما گھروں میں بھی اچھی فلمیں نمائش کے لیے پیش کی جا رہی ہیں، تاہم ٹی وی پر بھی بہترین ٹیلی فلموں کو پیش کیا جائے گا۔

عیدالفطر کے موقع پر متعدد ٹی وی چینلز رومانٹک اور کامیڈی ٹیلی فلمیں پیش کریں گے اور ان فلموں میں ’ہم ٹی وی‘ پر نشر ہونے والی ’راجا کی چاندنی‘ بھی شامل ہے۔

کبریٰ خان اور محسن عباس حیدر کی رومانٹک کامیڈی فلم ’راجا کی چاندنی‘ کو عید کے پہلے روز پر نشر کیا جائے گا۔

فلم کی کہانی لاٹری جیتنے اور جیت کے بعد چاندنی (کبریٰ) کے ساتھ شادی کرنے کے گرد گھومتی ہے۔

فلم میں محسن عباس حیدر اور ان کے ہم عمر لاٹری جیتنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اور ان کے درمیان اختلافات بھی سامنے آتے ہیں۔

فلم کے جاری کیے گئے ٹریلر سے فلم کی کہانی کو سمجھنا مشکل ہے، تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ فلم میں نہ کامیڈی بلکہ سسپنس اور رومانس بھی دیکھنے کو ملے گا۔

فلم میں محسن عباس حیدر کے والد کا کردار بہروز سبزواری ادا کرتے دکھائی دیں گے۔

فلم کی ہدایات کامران اکبر خان نے دی ہیں اور اس کی کاسٹ میں دیگر نامور اداکار بھی شامل ہیں۔

Read Comments